لکھنؤ۔:14مئی(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کی جانب سے چھوٹے کاروباریوں کیلئے اعلان کئے گئے خصوسی مالی پیکج کے 24 گھنٹوں کے اندر اترپردیش حکومت نے جمعرات کو 2002کروڑ روپئے روپئے کا قرض ریاست کے کافی چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کارباریوں میں تقسیم کئے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ایک کلک پر آن لائن دو ہزار سے لے کر دو کروڑ روپئے کے قرض دے کر ‘روزگار سنگم آن لائن میلہ’کی شروعات کی۔اس کے ساتھ ہی چھوٹے کاروباریوں کو ایک کلک کے ساتھ 2002 کروڑ روپئے کے قرض فراہم کرنے والا اترپردیش ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے ۔