واشنگٹن : امریکہ نے روس کے ساتھ چین کی طرفداری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جن ممالک نے یوکرین پر حملہ کرنے میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کا ساتھ دیا وہ “تاریخ کی غلط سمت پر کھڑے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ “چین غیر جانبدار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن اس کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ قریبی تعلقات میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔”قبل ازیں چینی صدر ژی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سیفون پر بات کی تھی۔ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا تھا کہ ان کا ملک روس کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتا ہے۔چینی صدرنے کہا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ مستحکم دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔