یوکرین سے 2 ملین سے زائد افراد کا انخلا

   

ماسکو : روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ، ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ اور یوکرین کے خطرناک علاقوں سے 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ماسکو منتقل کیا جاچکا ہے ۔ کرنل جنرل میخائل میزنٹسیف ، جو روسی ڈیفنس کنٹرول سینٹر کے سربراہ ہیں اور ہیومینٹیرین ریسپانس کو آرڈینیشن ہیڈکوارٹر کے بھی سربراہ ہیں ، نے یہ معلومات دی ۔ انہوں نے ایک بریفنگ میں کہا ، ’’ ماضی میں 21,947 لوگوں کو جن میں 3826 بچے بھی شامل ہیں ، مختلف ملکوں کو منتقل کیا گیا ۔