کیف: بچوں کیلئے کام کرنے والی تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہیکہ 24 فروری سے شروع ہونے والے روس کے حملے کے بعد 8 لاکھ بچوں سمیت 20 لاکھ افراد یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔ایجنسی کا کہنا تھا کہ یوکرین سے باہر نقل مکانی کرنے والوں میں بہت سے ایسے افراد بھی ہیں جو کسی کی مدد کے بغیر بحفاظت ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔این جی او سے کے کارکن ارینا سگویان نے کہاکہ ‘‘ یوکرین میں والدین اپنے بچوں کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ بچوں کو یوکرین سے باہر پڑوسیوں اور دوستوں کے ساتھ بھیجا جا رہا ہے جب کہ وہ اپنے گھر بچانے کے لیے وہاں رہ رہے ہیں”۔بی بی سی کے مطابق، منگل کے روز، 11 سالہ حسن کا نام دنیا بھر میں شہ سرخیوں میں آیا جب وہ زاپوریزیا میں اپنے گھر سے رخصت ہوا۔ وہ اپنا گھر چھوڑ سکا لیکن اپنی ماں اپنی دادی کو نہیں چھوڑ سکا۔ وہ دو بیگ، پاسپورٹ اور رشتہ داروں کے فون نمبر ہاتھ میں لکھ کر ٹرین کے ذریعہ 1200 کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد بحفاظت سلواکیہ پہنچا۔ یوکرین چھوڑنے والے نصف سے زیادہ لوگ پولینڈ، ہنگری اور سلواکیہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔