کیو۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کی وجہ سے جاری پورے ملک میں کورنٹائن کی مدت کو 22 مئی سے آگے بڑھائی جائے گی۔ وزیراعظم ڈینس شمہل نے منگل کو کہا ہے کہ کورنٹائن کی مدت 22 مئی سے آگے بڑھنے کے امکانات ہیں۔ حکومت نے اس مہینے کی ابتدا میں کورنٹائن کی مدت 22 مئی تک بڑھائی تھی جبکہ پارکوں میں ٹہلنے اورنان فوڈ اشیاء کی تجارت پر لگی پابندیوں کو پیر کو جزوی طور سے ہٹادیا گیا۔مسٹرشمہل نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا ہے کہ ‘‘سرکاری طور سے کورنٹائن 22 مئی تک ہے لیکن یہ آخری تاریخ نہیں ہے ۔ ہم توسیع جاری رکھیں گے ۔‘‘