یوکرین میں جنسی زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ : اقوام متحدہ

   


کیف : اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین نے یوکرین جنگ میں روسی فوجیوں پر جنسی زیادتیاں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ادارہ برائے خواتین کی ڈائریکٹر سیما باہوس نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی، کرائے کے فوجیوں کے استعمال اور شہری آبادی کے خلاف بربریت نے ایسے خطرات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں روس کے سفیر دیمتری پولیانسکی نے ان الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک شہریوں کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اور اس کے اتحادی پروپگنڈا کرتے ہوئے روسی فوجیوں کو ’بدمعاش اور ریپسٹ‘ کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔