کیف ۔ یوکرین کے پریمیئر لیگ فٹ بال سیزن کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے، روس کے حملے کی وجہ سے کوئی میچ نہیں کھیلا گیا۔لیگ نے کلبوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے بعد کہا کہ ٹیبل میں موجود تمام ٹیموں کے مقامات کو 24 فروری کے بعد حتمی قرار دیا جائے گا کیونکہ روس کے حملے کی وجہ سے چمپئن شپ مکمل نہیں ہو سکی۔