پیرس : فرانس نے یوکرین پر روسی حملے سے متعلق قبل از وقت خبردار نہ کرنے پر انٹیلی جنس چیف کو برطرف کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنرل ایرک وڈاوڈ نے 7 ماہ قبل ہی ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری انٹیلی جنس کی قیادت سنبھالی تھی۔ وزارت دفاع کی داخلی تحقیقات میں بھی جنرل ایرک پرناقص بریفنگ اور مسائل حل کرنے میں ناکامی پر تنقید کی گئی تھی۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق امریکہ نے بالکل درست اندازہ لگایا تھا کہ روس بڑے پیمانے پر یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جب کہ فرانس نے بے پروائی کی۔ بعد میں فرانس کے فوجی سربراہ نے جنرل وڈاوڈ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔