کیف : یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے امریکی قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے ملک پر نو فلائی زون کی حمایت کریں یا یوکرین کو مزید طیارے فراہم کریں۔ ہفتہ کے روز وولادیمیر زیلنسکی نے زوم کے ذریعے کانگریس کے تقریباً 300 اراکین سے بات چیت کی۔ زیلنسکی نے طیاروں، ڈرونز اور طیارہ شکن میزائلوں سمیت مزید فوجی امداد کی درخواست کی۔ دوسری جانب ناٹونے زیلنسکی کی اپنے ملک پر نو فلائی زون نافذ کرنے کی اپیل کی مزاحمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تنازعہ بڑھے گا۔ لیکن امریکی کانگریس یوکرین کو ہنگامی فوجی اور انسانی امداد کی مد میں دس ارب ڈالر فراہم کرنے پر متفق ہے۔ زیلنسکی نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر امریکیوں کا شکریہ ادا کیا لیکن کہا کہ ماسکو کی تیل کی برآمدات پر پابندی عائد کی جائے۔