یوکرین کا روس پر امریکی میزائلوں سے حملہ پاگل پن ہے : ٹرمپ

   

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین کی جانب سے روس پر امریکی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جس پر نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین امریکی میزائل استعمال کر رہا ہے جس پر تشویش ہے ، یوکرین سے متعلق امریکی پالیسی کو تبدیل کریں گے ہم یوکرین روس جنگ کو بڑھا رہے ہیں اور صورتحال مزید خراب کر رہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پر ترجمان روسی ایوان صدر کا کہنا ہے کہ روس ٹرمپ کے یوکرینی حملوں کی مذمت کا خیر مقدم کرتا ہے ، ڈونالڈ ٹرمپ کی یوکرین پر تنقید روسی موقف کی تائید ہے ۔ دوسری جانب ٹرمپ نے ڈے لائٹ سیونگ کے خاتمہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈے لائٹ سیونگ تمام امریکیوں کیلئے ناگوار اور مہنگا پروجیکٹ ہے ، میں اپنے جماعت کے ساتھ مل کر دے لائٹ ٹائم کے خاتمہ کی کوشش کروں گا۔