سیول: جنوبی کوریا میں حزب اختلاف کے اہم صدارتی امیدوار ای ین سک یل نے اتوار کو خبردار کیا کہ شمالی کوریا میزائل داغ کر اشتعال انگیزی پیدا کر سکتا ہے ، کیونکہ امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے ۔میڈیا نے کنزرویٹو پیپلز پاور پارٹی کے رہنما ین کے حوالے سے کہا ہیکہ اس وقت امریکہ کی توجہ یوروپ پر ہے اسی دوران شمالی کوریا اسٹریٹجک کارروائیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط اور اچھی طرح سے طے شدہ مشترکہ دفاع (جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان) بنانے اور شمالی کوریا کی طرف سے جوہری اور میزائل کے خطرات کا اچھی طرح سے جواب دینے کے قابل توسیعی ڈیٹرنس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔