وزیر خارجہ جاپان کا دورہ یوکرین ۔ اقتصادی تعمیر نو کیلئے کانفرنس کا بھی انعقاد
ٹوکیو : جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا اپنے یوکرینی ہم منصب دمیترو کولیبا کے ساتھ ایک اہم ملاقات کیلئے اتوار کو کیف کا دورہ کر رہی ہیں ۔ جاپانی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔وزارت خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ یوکرین کی تعمیر نو پر بات کرنے اور نازک صورتحال میں یوکرین کو جاپان کی حمایت کی توثیق کرنے یہ دورہ کر رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ 7 جنوری کو جاپانی وزیر خارجہ مسز کامیکاوا یوکو یوکرین کا دورہ کرینگی اور کیف میں یوکرینی وزیر خارجہ مسٹر دیمتری کولیبا سے ملاقاتیں کریں گی۔ دورے کے دوران، وزیر کامیکاوا ایک بار پھر یوکرینی موقف کا اعادہ کریں گی اوریوکرین کے ساتھ کھڑے ہونے اورحمایت کی جاپان کی پالیسی موجودہ سنگین بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ وزیر کامیکاوا یوکرائنی فریق کو ہماری متعلقہ امداد اور منصوبہ بندی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گی۔ کہا گیا کہ جاپان کے اعلیٰ سفارتکار 19 فروری کو ایشیائی ملک میں اقتصادی تعمیر نو کو فروغ دینے جاپان ۔ یوکرین کانفرنس اور یوکرین میںمنصفانہ اور دیرپا امن کی کوششوں پر بھی بات کریں گی۔ یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہال کانفرنس میں شرکت کریبگے ۔ اس کے علاوہ، کامیکاوا موسم سرما میں امداد فراہم کرنے بڑے پیمانے پر بجلی سے متعلق آلات کی حوالگی تقریب میں شرکت کریں گی۔یوکرین کے وزیر خزانہ سرگی مارچینکو نے کہا کہ صرف 2023 میں، یوکرین کو 42 بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم موصول ہوئی۔ یورپی یونین گزشتہ سال یوکرین کو مالی امداد دینے والا سب سے بڑا عطیہ کنندہ تھا، کیونکہ اس نے ملک کو 19.93 ارب ڈالر فراہم کیے تھے ۔ اس کے بعد 10.9 ارب ڈالر کے ساتھ امریکہ دوسرے اور جاپان 3.7 ارب ڈالرکے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
