کیف: یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے دوران جمعہ کو ملک کے دوسرے کنارے پر واقع شہر لوتسک اور نیپرو بھی حملے کی زد میں آئے ۔ شہر کے ہوائی علاقے کے قریب دھماکے کی تصدیق کی گئی۔ یوکرینی میڈیا نے شمال مغربی یوکرین کے شہر لوتسک کے ساتھ ساتھ دریائے نیپر کے کنارے واقع شہر نیپرو میں دھماکہ ہونے کی اطلاع دی۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان شہروں میں اس سے پہلے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی تھی۔ یہاں دھماکے سے چند گھنٹے پہلے ہوائی حملے کے سائرن بجنے لگے ۔