یوگا صحت کے خزانے کی گولڈن چابی :نقوی

   

نئی دہلی ۔ مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ملک کے شہریوں کو عالمی یوم یوگا پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوگا صحت کے خزانے کی گولڈن چابی ہے اور اچھی صحت ہی انسان کی سب سے بڑی دولت ہے ۔نقوی نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر یوگا کرنے کے بعد کہا کہ یوگا صرف ورزش نہیں ہے بلکہ یہ ’ہیلتھ سائنس‘ بھی ہے ۔ یوگا جسم کو طاقت اور ذہن کو سکون فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا مذہب ، ذات ، علاقہ ، زبان اور ملک کی پابندیوں کو توڑتا ہے اور انسانیت کو جوڑتا ہے ۔ یوگا ساری دنیا کی صحت کا ’’انڈین ہیلتھ ہیمپر‘‘ بن گیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی ہزاروں سال پرانی صحت اور امن کی میراث ’یوگا‘ کو پوری دنیا کا’’ ہاؤس ہولڈ برانڈ‘‘ بنا دیا ہے ۔اس موقع پر نقوی یوگا انسٹرکٹر کے کردار میں نظر آئے اورمختلف مذاہب کے لوگوں کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر انہوں نے یوگا کیا۔