یوگی حکومت ایمبولینس کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے : پرینکا

,

   

نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے جمعرات کو یہ الزام لگایاکہ یوگی حکومت کورونا کے دور میں جن ایمبولنس کارکنوں پر پھول برسائے اور انہیں کورونا واریئرس کہہ کر اعزاز دیا گیا انہیں اب لاٹھی مار کر پریشان کیا جارہا ہے ۔ یو پی کے انچارج اور کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ یوگی حکومت ان ایمبولینس کارکنوں کو تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے خلاف ایسما لگا کر نوکری سے برطرف کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ کل تک جن اہلکاروں کی عزت کی گئی تھی اب ان کی تذلیل کی جارہی ہے ۔ حکومت نے ایسما لگاکرکے 500 سے زائد کارکنوں کو ملازمت سے برخاست کردیا اور عوام پریشان ہیں۔ ایسی حکومت سے ریاست کو بھگوان بچائے ۔‘‘