یوگی حکومت پر اکھلیش یادو کے الزامات

   

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے لکھیم پور کھیری میں ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی واردات اور پھر اس کا بے رحمی سے قتل ہونے پر یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو کٹھگھرے میں کھڑا کیا ہے ۔ یادو نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں ایک بے بس لڑکی سے عصمت دری کے بعد بے رحمی سے قتل انسانیت کو جھکجھور دینے والا واقعہ ہے ۔