یوگی حکومت کا 9.90لاکھ کروڑ روپئے کا بجٹ

   

لکھنؤ: اترپردیش کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کی سمت میں ریاست کی جامع ترقی کے لئے صنعتی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے یوگی ھکومت نے مال سال 2023۔24 کے لئے 9.90لاکھ کروڑ روپئے حجم کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا۔وزیر مالیات سریش کھنہ کے ذریعہ بدھ کو اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ میں نئی اسکیمات کے لئے 32ہزار 721 کروڑ 96لاکھ روپئے کی تجویز رکھی گی ہے ۔ آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بجٹ میں کسان،نوجوان، غریب،ایس سی، اور خواتین سمیت سماج کے ہر طبقے کو مستفید کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔بجٹ میں 84883.16 کروڑروپئے کے مالیاتی خسارے کا تخمینہ پیش کیا گیا ہے جو سال کے لئے ممکنہ جی ایس ڈی پی کا 3.48فیصدی ہوگا۔حکومت کا دعوی ہے کہ بی جے پی نے گذشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخابات سے قبل ‘لوک سنکلپ پتر’ میں کئے گئے 130وعدوں میں سے 119 کو اس بجٹ کے ذریعہ پورا کرلیا ہے ۔ جس میں اجولا اسکیم کے تحت ملنے والے مفت گیس سلنڈر کی حکومت سال میں دو بار ہولی اور دیوالی میں مفت ری۔فلنگ کرائے گی۔ اس کے لئے بجٹ میں 3047 کروڑ روپئے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔کسانوں کو سینچائی کے لئے مفت بجلی دینے کے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے حکومت نے پرائیویٹ ٹیوب ویل صارفین کو بجلی بل میں سوفیصدی رعایت دینے کافیصلہ کیا ہے جس کے لئے 1500کروڑ روپئے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔