یوگی حکومت کے جانے کے دن آگئے : کانگریس

   

دیوریا: کانگریس کے قومی ترجمان اکھلیش پرتاپ سنگھ نے منگل کو یہاں دعوی کیا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت پانچ بڑی وجوہات کی وجہ سے اس کے جانے کے دن آگئے ہیں۔ سنگھ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کنٹراکٹ، استحصال، بے حسی، ستانا اور شراب یہ پانچ وجوہات ہیں جس کی وجہ سے اب یوگی حکومت کے جانے کے دن آگئے ہیں۔ یہ ملک و ریاست میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔ نوجوان روزگار کی تلا ش میں گھوم رہے ہیں۔ نوجوانوں کو کنٹریکٹ پر رکھا جارہا ہے یوپی میں 10لاکھ لوگ کنٹریٹ پر ہیں۔ جہاں اس کنٹریکٹ پر کام کرنے والے لوگوں کو کم پیسے ملتے ہیں وہیں کنٹریکٹ پر تعیناتی میں ریزرویشن کا فائدہ بھی عوام کو نہیں ملتا۔