یوگی نے ریاستی عوام کو گووردھن پوجا ، بھائی دوج اور چترگپت جینتی پر مبارک باددی

   

لکھنؤ 27اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی عوام کو گووردھن پوجا ، بھائی دوج اور چترگپت جینتي کے موقع پر مبارک باد دی ہے ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی نے کہا کہ گووردھن پوجا کی ہندوستانی عوامی زندگی میں بہت اہمیت ہے ۔ اس تہوار میں گووردھن پوجا فطرت کے ساتھ انسان کے تعلق کو ظاہر کرتی ہے ۔وزیر اعلی نے بھائی دوج کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار بھائی بہن کے آپسی پیار ، محبت اور اعتماد کا تہوار ہے ۔ یہ تہوار فرض، ہمدردی ، قربانی ، سماجی اتحاد و ہم آہنگی کے احساس کی علامت ہے ۔