یوگینڈا میں دھماکے 2 افراد ہلاک‘ کئی زخمی

   

Ferty9 Clinic

کمپالا: مشرقی افریقی ملک یوگینڈا کا دارلحکومت کمپالا دھماکوں سے گونج اٹھا،جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک دھماکہ کمپالا کی پارلیمانی عمارت کے قریب ہوا ، جب کہ دوسرے دھماکے کی آواز پولیس اسٹیشن کے قریب سنی گئی۔ دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے،جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں دھماکوں کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی یوگینڈا میں ایک خودکش بمبار نے بس میں دھماکہ کیا تھا ، جس میں کئی افراد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔