یہ جنگ نہیں نسل کشی ہے، لندن مظاہرے میں طالبہ کا ریمارک

   

لندن :لندن میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے میں شریک طالبہ نے غزہ نسل کشی کی جانب رویہ پر مغربی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔لندن کے اسرائیل مخالف مظاہرے میں شریک طالبہ نے مغربی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میڈیا جنگ کی رپورٹنگ ایسے کررہا ہے جیسے یہ اسرائیل حماس کی جنگ ہے، جیسے سرحد کے دونوں طرف برابر حملے ہو رہے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے، یہ جنگ نہیں، تنازعہ نہیں، یہ نسل کشی ہے۔طالبہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی فوجی سوپر پاور جس کی حمایت کئی طاقتور ممالک کر رہے ہیں وہ دنیا کی ایک ایسی جگہ پر اندھا دھند بمباری کر رہی ہے جہاں سے کوئی نہیں بچ سکتا، ایسی جگہ جس کی اپنی کوئی فوج نہیں۔ طالبہ نے کہا کہ جب میڈیا ظلم کی شدت بتانے سے انکار کر دے تو لوگوں کو انسانیت یاد دلانے کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر آجاتی ہے۔