یہ وقت مذہبی مقامات پر ہجوم اکھٹا کرنے کا نہیں: رحمن

   

٭٭ سنگر ۔میوزک کمپوزر اے آر رحمن نے کورونا وائرس کی وباء کے درمیان ٹوئیٹر کے ذریعہ ان ڈاکٹروں اور ہاسپٹل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا جو ہندوستان بھر میں نہایت مہلک وباء سے نمٹنے کا کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے حالات میں مذہبی مقامات پر بھیڑ کی شکل میں جمع ہونے سے گریز کریں۔ اس سے افرا تفری پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ہم سب کے دلوں میں ہے، انسان کو موجودہ حالات میں اتنا کرنا ہے کہ خود ادھر اُدھر بھٹک کر دوسروں کو وائرس میں مبتلا نہ کریں۔