یہ وہ کوہلی نہیں جن کو ہم جانتے ہیں :سہواگ

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق اوپنر وریندر سہواگ کا خیال ہے کہ ویراٹ کوہلی اس رنگ میں نہیں ہیں جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں اور انہوں نے آئی پی ایل کے ایک سیزن میں اتنی غلطیاں کی ہیں جتنی انہوں نے 14 سال پر محیط بین الاقوامی کیریئر میں کی تھیں۔کوہلی جوگزشتہ ڈھائی سال سے سنچری نہیں بنا سکے اپنے بدترین دور سے گزر رہے ہیں، وہ آئی پی ایل میں 22 میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے 73 کی اوسط سے 341 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے زیادہ تر میچوں میں اننگز کا آغازکیا۔ سہواگ نے کرک بزکو بتایا کہ یہ ویرات کوہلی نہیں ہے جسے ہم جانتے ہیں۔یہ بھی کہا گیا کہ ہندوستان کا یہ نمبر ایک بیٹر مختلف حکمت عملی اپنانے کی وجہ سے آؤٹ ہوا۔انھوں نے کہا یہ تب ہوتا ہے جب رنز نہیں بنتے۔ آپ رنز بنانے کے بہت سے طریقے تلاش کرنے لگتے ہیں اور اس معاملے میں آپ وکٹیں گنوا دیتے ہیں۔ اس سیزن میں کوہلی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔دوسرے کوالیفائر میں کوہلی وکٹ کے پیچھے فاسٹ بولرکرشنا کی گیند کو آف اسٹمپ کے باہر مارتے ہوئے کیچ دے بیٹھے۔