’یہ پی ایم جن دھن لوٹ یوجنا ہے‘ :راہول گاندھی

   

Ferty9 Clinic

تیل کی بڑھتی قیمتوں پر کانگریس قائد کا مودی حکومت پرطنز

نئی دہلی :کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر ایک بار پھر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ راہول گاندھی نے ٹوئٹ کرکے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ وزیر اعظم کی جن دھن لوٹ یوجنا ہے۔راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ 2014 سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کیسے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ملک کو یہ بھی سمجھا یاہے کہ 2014 میں ٹینک بھرنے کی کتنی قیمت ادا کرنی پڑتی تھی اور آج کیا صورتحال ہے۔واضح ہو کہ ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 14 دنوں میں تیل کمپنیوں نے 12ویں دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40۔40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔