یہ کلاس روم ہے ‘ٹیچر فون پر مصروف ‘ بچے پیر دبائیں

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر (سیاست نیوز) استاد یا ٹیچر کو سماج میں کافی زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ک یونکہ وہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تہ ذیب بھی سکھاتے ہیں۔ تعلیم کے ذریعہ ہی انسان زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے لیکن بعض اوقات استاد یا ٹیچر اپنے رویہ سے اس مبارک اور اہم پیشہ کو بدنام کردیتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک واقعہ سریکا کلم ضلع کے میلیا پوٹی منڈل کے بنداپلی گرلز ٹرائیبل آشرم اسکول میں پیش آیا جہاں ایک ٹیچر اپنے کلاس روم میں کرسی پر بیٹھی آرام کرتے ہوئے سیل فون پر بات کر رہی ہے اور دو لڑکیاں اس ٹیچر کے پا ؤں دبا رہے ہیں اور یہ ویڈیو دیر سے باہر آیا ۔ جب اس معاملہ کے متعلق آئی ٹی ڈی اے ستیم پیٹ پی او پوار سنیل جگناتھ سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ٹیچر کو پہلے ہی وجہ نمائی نوٹس جاری کردی گئی ہے اور تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ۔ (ش)