نئی دہلی ۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں ابھی تک کلیدی زونس میں گرمی کی کوئی شدید لہر دیکھنے میں نہیں آئی اور توقع سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ، جس کے پیش نظر یہ موسم گرما خلاف معمول بنتا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات سے وابستہ ماہرین نے یہ بات کہی۔ مارچ میں گرمی کی لہر کے کلیدی زونس میں ہندوستان کے شمال ، وسط اور مشرقی خطہ میں گرما کا اختتام ہوتا ہے اور اس میں شدت اپریل اور مئی کے علاوہ جون کے پہلے ہفتہ تک پائی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ مانسون کی ہوائیں چلنے لگتی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ خلاف معمول موسم ہے۔