یہ ہیں پہلگام حملہ میں ملوث دہشت گرد … تعجب ہے!

,

   

پہلگام حملہ:تین دہشت گردوں کے خاکے جاری
سری نگر: پہلگام کے بیسرن ویلی میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں تحقیقاتی ایجنسیوں نے تین مطلوب دہشت گردوں کے خاکے جاری کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حملے میں براہ راست ملوث تھے اور ان کی تلاش کیلئے وادی بھر میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جاری کردہ خاکے خفیہ معلومات، عینی شاہدین کے بیانات اور دستیاب ویڈیو فوٹیج کی مدد سے تیار کیے ہیں۔ خاکے مختلف تھانوں، چوراہوں اور اہم مقامات پر آویزاں کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام ان دہشت گردوں کی شناخت میں مدد فراہم کر سکیں۔حکام نے بتایا کہ ہم نے تین مشتبہ دہشت گردوں کے ابتدائی خاکے جاری کئے ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ اگر کسی نے ان افراد کو کہیں دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو پولیس سے رابطہ کرے ۔