واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک مصری نژاد رابرٹ مالے کو ایران کے لیے امریکہ کا خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے۔رابرٹ مالے 1963ء کو امریکہ میں پیدا ہوا۔ اس نے امریکہ میں ایک وکیل اور تنازعات کے حل میں معاون کے طور پر کام کیا۔ اس کے علاوہ واشنگٹن میں قائم بین الاقوامی کرائسز گروپ کے مشرق وسطیٰ وشمالی افریقہ کے پروگرام کے ڈائریکٹر کے طور پرخدمات انجام دیں۔ اس کے پورٹوفولیو میں سابق صدر بل کلنٹن کے معاون خصوصی کے ساتھ کام بھی شامل ہے۔ رابرٹ میلے نے امریکی قومی سلامتی کونسل کے شعبہ انسانی حقوق میں خدمات انجام دیں اور ساتھ ہی وہ امریکہ کی ‘پیس ٹیم’ کے بھی رکن رہ چکے ہیں۔رابرٹ مالے کا تعارف کافی دلچسپ ہے۔ اس کے والد سائمن مالے ایک مصری یہودی تھے جن کے پاس شام کی شہریت بھی تھی۔ وہ تیسری دنیا کے مسائل کے حل کے پرزور حامی اور استعماری نظام کے مخالف ایک صحافی تھے۔ انہیں سابق مصری صدر جمال عبدالناصر کا بھی حامی خیال کیا جاتا تھا۔سائمن مالے مئی 1923ء کو مصر میں قیام پذیر ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کے دوران ہی انہوں نے صحافت کا پیشہ اختیار کیا۔ جمال عبدالناصر کے قائم کردہ اخبار’الجمہوریہ’ میںکام کیا۔ یہ اخبار 1952ء کے انقلاب کے بعد جاری کیا گیا تھا۔