حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت نے آئندہ تعلیمی سال سے ریاست کے تمام سرکاری اسکولس میں آٹھویں جماعت تک انگریزی میڈیم کی کلاسیس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے پیش نظر ٹیچرس کو انگریزی میڈیم کی تعلیم فراہم کرنے کیلئے تربیت دی جارہی ہے ۔ فی الحال انگریزی میڈیم میں تعلیم فراہم کرنے والے اساتذہ کو پرائمری اسکولس میں جو پہلی تا پانچویں جماعت کے طلبہ کو پڑھا رہے ہیں ۔ وہیں انہیں تربیت دی جارہی ہے ۔ پرائمری اور ہائی اسکولس میں ریاض ، سانس اور سماجی علوم پڑھانے والے ٹیچرس کو تربیت دینے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے ۔ محکمہ تعلیم نے جملہ 70 ہزار ٹیچرس کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ منٹر اورنٹیشن پروگرام کا آج سے آغاز کیا گیا ہے جو 5 مارچ کو بھی جاری رہے گا ۔ ن