کمشنر پولیس نظام آباد کی صحافیوں سے بات چیت
نظام آباد :پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے آج لاک ڈائون کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ریاست گیر سطح پر 12 ؍ مئی سے 31 ؍ مئی تک لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے ۔ نظام آباد پولیس کمشنر یٹ کے نظام آباد ، آرمور ، بودھن ڈیویژنوں میں لاک ڈائون کی عمل آوری کیلئے سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں اور عوام کو صبح 6 بجے سے 10 بجے تک چھوٹ دی گئی ہے ۔ چھ بجے سے دس بجے تک تمام دکانیں کھلی رہے گی اور دس بجے کے بعد سے بند کردی جائے گی اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور عوام کو گھروںتک محدود اور قواعد پر سختی سے عمل آوری کرنے کی خواہش کی ۔ مسٹر کارتیکیا نے بتایا کہ اگر لاک ڈائون کے دوران کسی کو سفر کرنا ہے تو بزنس پاس ہونے پر پولیس کمشنر آفس سے رجوع ہوتے ہوئے پاس حاصل کرسکتے ہیں اور نظام آباد اڈیشنل ڈی سی پی اڈمین سوامی ، سی سی آر بی انسپکٹر راجندر اور اسپیشل برانچ انسپکٹر سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ کوئی ضرورت پڑنے پر فون نمبر 08462-226090پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔
