روم : اٹلی کی 101 سالہ معمر خاتون جو ماضی میں اسپینش فلو اور دوسری جنگ عظیم کے خطرناک حالات سے گزر چکی ہے، انہوں نے کورونا وائرس کو تین مرتبہ شکست دے ہے۔ ماریا آرسنگھر کو پہلی بار فروری میں کورونا پازیٹیو پایا گیا، دوسری مرتبہ ستمبر میں وہ متاثر ہوئیں اور اسپتال میں 18 روز زیرعلاج رہیں۔ اب حالیہ دنوں میں وہ تیسری مرتبہ کورونا سے صحتیاب ہوئیں۔