حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ریاستی کمشنر محکمہ تعلیم کے مطابق جاریہ ماہ 11 جنوری تا 16 جنوری تک ریاست کے تمام سرکاری مدارس وغیرہ کو سنکرانتی کی تعطیلات رہیں گی اور 17 جنوری کو دوبارہ اسکولس کی کشادگی عمل میں آئے گی ۔ جب کہ مشنری اسکولس کے لیے یہ تعطیلات نہیں رہیں گے ۔ کمشنر ریاستی محکمہ تعلیم کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ قوانین کی (قواعد و ضوابط ) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعطیلات کے دوران کلاسیس چلانے والے اسکولس انتظامیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا سخت انتباہ دیا اور کہا کہ قوانین و ہدایات کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔۔