۔11 فروری کو میئر و ڈپٹی میئر کا الیکشن

,

   

حیدرآباد: اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے گریٹر حیدرآباد کے میئر کے عہدہ پر انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اسٹیٹ الیکشن کمشنر سی پارتھا سارتھی نے الیکشن اتھاریٹی و کمشنر جی ایچ ایم سی کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ میئر و ڈپٹی میئر کا الیکشن 11 فروری کو ہوگا۔ الیکشن شیڈول کے مطابق 6 فروری سے قبل الیکشن اتھاریٹی کی جانب سے مجاز کردہ ضلع کلکٹر خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام ارکان کو نوٹس جاری کریں گے ۔ 11 فروری کو صبح 11 بجے نو منتخب وارڈ ممبرس کو حلف دلایا جائے گا ۔ اسی دن دوپہر 12.30 بجے میئر اورڈپٹی میئر کے الیکشن کے لئے خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا ۔ الیکشن کمشنر نے وضاحت کی کہ میئر کے الیکشن کی تکمیل تک ڈپٹی میئر کا الیکشن منعقد نہ کیا جائے۔ اگر کسی وجہ سے 11 فروری کو الیکشن منعقد نہ ہوسکے تو 12 فروری کو الیکشن کرایا جائے۔