ہر دواخانے میں کورونا بستروں کی تعداد میں اضافہ کے لئے اقدامات کورونا ٹسٹ میں اضافہ کیا جائے
کورونا حالات پر اضلاع کلکٹروں ،طبی عہدیداران کے ہمراہ روزانہ ٹیلی کانفرنس کا انعقاد۔ چیف سکریٹری سومیش کمار
کریم نگر ۔ ضلع میں کورونا علاج کی فراہمی کے لئے ضروری سہولیات کی فراہمی کی چیف سکریٹری سومیش کمار نے عہدیداران کو ہدایت دی۔ کورونا علاج کے انسداد و اقدامات کے متعلقہ امور۔ چیف سکریٹری نے محکمہ طب , ریاستی اعلی عہدیداران و اضلاع کے کلکٹروں کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر چیف سکریٹری سومیش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا سیکنڈ ویو کے پھیلاؤ میں تیزی کے مدنظر کسی بھی طرح کے حالات میں عوام کو علاج کی فراہمی کے لئے تیار رہیں , اسکے متعلقہ ضروری اقدامات کی ہدایت دی۔ کورونا مثبت افراد میں علامتوں کی غیر موجودگی پر بھی مکانات میں قرنطین ہوتے ہوئے احتیاط برتنے کی صلاح دی جائے۔ کورونا مریضوں کو علاج کی فراہمی کے لئے حسب ضرورت ادویات ، بستروں ، آکسیجن و دیگر امور کے متعلقہ لائحہ عمل تیار کریں۔ تاحال سرکاری دواخانوں میں 20 ہزار سے زائد بستر کوویڈ مریضوں کے لئے دستیاب ہیں۔ ریاست بھر میں سرکاری دواخانوں میں مزید کوویڈ بستروں کی دستیابی کے لئے، کوویڈ پروٹوکال پر عمل آوری کرتے ہوئے دواخانوں میں مقامات کی نشاندہی کے اقدامات کی اضلاع کے کلکٹروں کو ہدایت دی۔ کورونا کیسوں میں ہورہے اضافہ کے ضمن کورونا ٹسٹ میں اضافہ کرنے ،کورونا علامتوں کے حامل افراد کو مکانات میں قرنطین کرنے، کورونا پھیلاؤ کو روکنے قواعد کے مطابق اقدامات کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ ضلع عوام کو مفت ٹیکہ کی فراہمی کی وزیر اعلی نے فیصلہ سازی کی ہے اسکے متعلقہ احکام جلد ہی جاری کئے جائینگے۔ کورونا پھیلاؤ و کیسوں میں اضافہ کے مدنظر عوام کو علاج کی فراہمی کے لئے معروضی اساس پر اضافی طبی عملہ کی تعیناتی کی اضلاع کے کلکٹروں کو ہدایت دی۔ موجودہ صورتحال میں آکسیجن کی ضرورت کے مدنظر مؤثر استعمال ، ضرورت مند کو آکسجن کی دستیابی ، سینئر عہدیداران سے آکسیجن آڈٹ کے انعقاد کی ہدایت دی۔ ضلع کے خانگی دواخانوں میں بھی آکسیجن کی قلت نہ ہو اسکے لئے اقدامات کرنے , ہر دواخانے کو 48 گھنٹے تک حسب ضرورت آکسجن کی دستیابی، طبی صورتحال کے بموجب 95 سے آکسیجن کے لیول میں کمی پر آکسجن کے استعمال کی صلاح دی۔ ملک بھر میں آکسیجن کی ضرورت کے مدنظر آکسیجن کو ضائع ہونے سے روکنے اقدامات کی ہدایت دی۔حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں 12 ہزار بستروں کو آکسیجن سہولت کی دستیابی کے لئے 20 کروڑ مختص کئے گئے۔ ضلع سرکاری دواخانوں ، ایریا ہاسپٹل میں دستیاب بستروں کے لئے آکسیجن کی فراہمی کے لئے کلکٹروں کو خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع میں کورونا حالات کے جائزے کے لئے روزانہ صبح و شام ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ اجلاس کے انعقاد ، مسائل کے فی الفور حل کے لئے اقدامات کی ہدایت دی۔ کورونا انسداد کے لئے اقدامات ، ہر فرد کو ماسک کے استعمال کی ہدایت دینے ، کورونا علاج کے لئے زیر استعمال ادویات ، و دیگر آلات پر زائد قیمتوں کو عائد کرنے پر سخت اقدامات کی چیف سکریٹری نے کلکٹروں کو ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر جویریا ، سرکاری ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رتنا مالا، آر ایم او ڈاکٹر شاؤریا ، ڈاکٹر علیم، تحصیلدار سدھاکر و دیگر نے شرکت کی۔
