۔128 طلباء کیلئے اسکول میں ایک ہی باتھ روم

   

حیدرآباد۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) سرکاری اسکول میں زیر تعلیم 128 طلباء کے لئے صرف ایک ہی باتھ روم ہے جو ضروریات سے فارغ ہونے کے لئے طلباء کو قطار میں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے تعلیم پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ مگر کئی ایسے سرکاری اسکولس ہیں جہاں بنیادی سہولتیں میسر نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کافی پریشان ہیں۔ جاریہ سال بڑے پیمانے پر طلبہ نے سرکاری اسکولس میں داخلہ لیا ہے۔ مگر طلبہ کو اسکولس میں بنیادی سہولتیں اور پڑھانے کے لئے ٹیچرس نہیں ہیں۔ ضلع کریم نگر کے ویملواڑہ رورل منڈل کے 17 گاؤں کے گورنمنٹ اسکولس میں سہولتوں کا فقدان ہے۔ ان میں فضل نگر منڈل پریشد اسکول میں طلباء روزانہ دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ پہلی تا پانچویں جماعت تک اس اسکول میں 128 طلباء زیر تعلیم ہیں جن کے لئے صرف تین رومس ہیں دو رومس برسوں سے استعمال میں نہیں ہیں۔ 128 طلباء کے لئے صرف ایک ہی باتھ روم ہے۔ عوامی منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کی ذمہ داری ہیکہ اسکول کے بنیادی مسائل پر فوری توجہ دیں اور معصوم بچوں کو راحت فراہم کریں۔ ن