٭ سنگاپور کی ایک سائبر سیکوریٹی گروپ آئی بی نے ایک ڈیٹا بیس کا پتہ چلایا ہے جس میں 13 لاکھ ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ کا ریکارڈ موجود ہے۔ ہندوستانی بینکوں کے کسٹمرس کا یہ ڈیٹا ڈارک ویب پر پایا جاتا ہے ۔ ان کی تفصیلات کو انڈرگراونڈ کارڈ شاپس میں سے ایک دکان پر فروخت کیا جارہا ہے۔ جاکرس اسٹیش گروپ آئی بی نے پتہ چلایا کہ ان تفصیلات کو فی کس 7100 پر فروخت کیا جارہا ہے جس کی مکمل آمدنی 923 کروڑ ہوئی ہے۔