تھانے 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بھیونڈی کے بادھواڑ علاقہ میں پولیس نے ایک 24 سالہ شخص موہت شرما کے خلاف اپنی ’کمسن بیوی‘ 14 سالہ لڑکی کو خودکشی پر اُکسانے کا ایک مقدمہ درج کرلیا۔ شانت نگر پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہاکہ شوہر کے خلاف دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عہدیدار کے مطابق اس فرد نے چھ ماہ قبل اترپردیش کے موتی گنج سے اپنی رشتہ دار لڑکی کا اغواء کرنے کے بعد یہاں لاکر زبردستی شادی کی تھی۔ لیکن لڑکی کے خاندان نے بدنامی کے ڈر سے شکایت نہیں کی تھی۔