۔14 ستمبر سے مانسون سیشن

   

نئی دہلی : پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 14 ستمبر کو شروع ہوگا ۔ آج ایک اعلامیہ میں یہ اطلاع دی گئی ۔ گزشتہ سیشن کے بعد سے مودی حکومت کو شاید پہلی مرتبہ ایسے پارلیمانی اجلاس کا سامنا ہونے جارہاہے جس میں متعدد سلگتے مسائل پر گرما گرم مباحث اور ہنگامہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔ کورونا وائرس پر حکومت کا ردعمل ، لاک ڈاؤن کے معیشت پر مضر اثرات ، چین کی سرحد پر مسلسل شرپسندانہ حرکتیں کلیدی موضوعات ہیں۔