۔16 سالہ لڑکی کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپئے جمع

   

٭ یوپی کے ضلع بلیا میں ایک 16 لڑکی کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب اس نے اپنے بینک پہنچ کر اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات حاصل کی تو بینک والوں نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ میں تقریباً 10 کروڑ روپئے جمع ہیں۔ سروج نامی لڑکی ناخواندہ ہے۔ اس نے کہا کہ الہ آباد بینک کی شاخ میں وہ 2018ء سے اپنا کھاتا رکھی ہیں۔ انہوں نے اس اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایک شکایت درج کرائی۔ اسی دوران پتہ چلا ہیکہ 10 کروڑ روپئے جمع ہونے کی اطلاع غلط دی گئی تھی۔ یہ لڑکی جب بینک والوں سے اپنے کھاتے میں جمع رقم کے بارے میں دریافت کیا تو بینک والوں نے اسے مذاق میں 10 کروڑ روپئے جمع ہونے کی اطلاع دی جبکہ اس نے صرف 10 ہزار اور 20 ہزار روپئے کے درمیان رقم جمع کی تھی۔