۔17 فبروری کو دو لاکھ پودے لگائے جائیں گے :سنگارینی کالریز

   

حیدرآباد۔ سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ نے 17 فبروری کو ہریتا ہارم پراجیکٹ کے تحت دو لاکھ پودے مختلف مقامات پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 17 فبروری چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کا یوم پیدائش ہے ۔ سنگارینی کالریز نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا کہ کورونا کے قواعد کا خیال رکھتے ہوئے کمپنی کے عہدیداروں اور ملازمین کو 17 فبروری کو صبح 10 بجے سے دن بھر اس پروگرام میںحصہ لینا چاہئے ۔ سنگارینی کالریز نے 2015 کے بعد سے اب تک جملہ 4.59 کروڑ پودے اپنے دائرہ کار میں لگائے ہیں اور ان کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ اس سال بھی سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ نے اپنی شجرکاری کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 17 فبروری کو شجرکاری پروگرام ہریتا ہارم کے سلسلہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس دن دو لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔