ماسکو، 17 مارچ (ژنہوا) روسي وزارت دفاع کے پناہ گزین مائیگریشن مرکز نے ہفتہ کو کہا کہ بیرون ملک رہنے والے تقریباً 17 ملین سے زائد شامی پناہ گزین اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔روسي مرکز نے روسی وزارت دفاع سے جاری ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے ‘‘دنیا کے نو ممالک میں رہنے والے 17،12،264 شامی پناہ گزینوں نے اپنے ملک واپس جانے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔30 ستمبر 2015 سے اب تک کل 3،89،735 شامی بیرون ملک سے اپنے ملک واپس لوٹ چکے ہیں’’۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں 1،160 شامی پناہ گزین لبنان اور اردن سے وطن لوٹ آئے ہیں۔اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کے مطابق یکم جنوری 2019 تک دنیا کے 45 ممالک میں 66،75،308 پناہ گزین رجسٹرڈ ہیں۔