۔2019 روس کیلئے گرم ترین سال

   

روس کے محکمہ موسمیات کے مطابق گزرا ہوا سال 2019 ء ملک کا گرم ترین سال رہا ۔ محکمہ کے اہلکار رومن ویلفینڈ نے کہا کہ روس میں آج تک اتنا گرم سال کوئی نہیں رہا۔ ماسکو کا اوسط درجہ حرارت 7.6 ، 7.7 ڈگری سلسیس رہا جس نے گزشتہ ریکارڈ کو 0.3 ڈگری سیلسیس سے پیچھے چھوڑ دیا ۔ یاد رہے کہ ماسکو میں 1879 ء سے موسم کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے ۔