۔2020 ء آرٹیفیشل انٹلیجنس کا سال

   

حیدرآباد ۔ /2 جنوری (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے آج مختلف کمپنیوں بشمول انٹیل ، نویڈیا اوراڈوب کے ساتھ 8 یادداشتیں مفاہمت پر دستخط کئے جو آرٹیفیشل انٹلیجنس ( اے آئی ) کے شعبہ سے متعلق ہے ۔ یہ دستخط وزیرآئی ٹی اور صنعتیں کے ٹی راما راؤ کی موجودگی میں کئے گئے ۔ انہوں نے یہاں انڈسٹری کی بڑی شخصیتوں کے ساتھ میٹنگ میں 2020 ء کو اے آئی کا سال قرار دیا ۔ انٹیل ، پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا اور آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد نے ریسرچ سنٹر کیلئے معاہدہ کیا ۔