۔21 جون کو حلقہ دار سورج گہن

,

   

نئی دہلی ۔ 6 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : زمین پر رہنے والوں کو اتوار 21 جون کو حلقہ دار سورج گہن کا مشاہدہ کرنے کا موقعہ ملے گا ۔ جب سورج اور زمین کے درمیان سے چاند گذرتا ہے تب سورج گہن واقع ہوتا ہے ۔ یہ فلکیاتی نظارہ ٹھیک اس وقت دکھائی دیتا ہے جب چاند زمین کی طرف آنے والی سورج کی روشنی میں آڑ بنتا ہے ۔ اس طرح چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے ۔ 21 جون کو سورج گہن ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 9-15 کو پیش آئے گا اور شمالی ہند کے حصوں سے نظر آئے گا ۔۔