۔21پاکستانی پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت

   

٭ حکومت راجستھان نے چہارشنبہ کو پاکستان سے ترک وطن کر کے ہندوستان میں بسنے والے 21پاکستانیوں کو ہندوستانی شہریت دے دی ۔ یہ لوگ 19سال سے جئے پور میں قیام پذیر تھے ۔ جئے پور ڈسٹرکٹ کلکٹر جاگروپ سنگھ یادو نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 35پاکستانی پناہ گزینوں کو تاحال ہندوستانی شہریت دے دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کلکٹر نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مذکورہ پاکستانی پناہ گزین جنہیں ہندوستانی شہریت دی گئی ہے اس کا تعلق کس مذہب سے ہے