٭ ناگپور میں وشوا ہندو پریشد کے ایک سینئر لیڈر نے ہفتہ کو دعویـ کیا کہ دائیں بازو کی آرگنائزیشن نے 2018ء میں 25,000 مسلمانوں اور عیسائیوں کو دوبارہ ہندومت کی طرف لایا ہے۔ وی ایچ پی سکریٹری جنرل ملند پراندے نے کہا کہ دوبارہ تبدیلی مذہب کی مہم جسے ہندوتوا تنظیم ’’گھر واپسی‘‘ کہتی ہے، ملک بھر میں وقفے وقفے سے چلائی جارہی ہے۔ ملند نے کہا کہ 2019ء کے اعداد و شمار ابھی ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ ملند نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تبدیلی مذہب ’’قومی مسئلہ‘‘ ہے اور ’’ملک پر حملہ‘‘ نیز ’’اس کے لوگوں کو منقسم کرنے کی سازش‘‘ ہے۔