۔28 فروری کو وقف بورڈ الیکشن کے دن حج ہاوز کے دفاتر کو تعطیل

   

حیدرآباد۔/23 فروری، ( سیاست نیوز) کلکٹر حیدرآباد اور الیکشن آفیسر ایل شرمن نے 28 فروری کو حج ہاوز میں واقع تمام سرکاری دفاتر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وقف بورڈ کے 2 زمرہ جات متولی و منیجنگ کمیٹی اور بار کونسل کے جملہ 3 ارکان کے انتخاب کیلئے 28 فروری کو صبح 11 تا شام 4 بجے رائے دہی مقرر ہے۔ متولی اور منیجنگ کمیٹی زمرہ سے 2 اور بار کونسل زمرہ سے ایک رکن کا انتخاب کیا جائے گا۔ رائے دہی کے پیش نظر حج ہاوز میں واقع تمام سرکاری دفاتر کیلئے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ متولی زمرہ کی 2 نشستوں کیلئے 7 امیدوار میدان میں ہیں جن میں مرزا انوار بیگ، منور حسین، مرزا شہریار بیگ، مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی، محمد خیرالحسن، مسیح الرحمن ذاکر اور ابوالفتح سید بندگی بادشاہ قادری شامل ہیں۔ بار کونسل زمرہ کی ایک نشست کیلئے ایم اے کے مقیت اور ذاکر حسین جاوید کے درمیان مقابلہ ہے۔ الیکشن آفیسر بار کونسل زمرہ کیلئے دونوں امیدواروں کو ایک، ایک ووٹ حاصل ہونے پر قطعی فیصلہ حکومت پر چھوڑدیں گے۔ متولی اور منیجنگ کمیٹی زمرہ کے رائے دہندوں کی تعداد 475 ہے۔ ارکان مقننہ زمرہ میں فاروق حسین اور کوثر محی الدین بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ر