۔30سالہ شخص نے بیوی کو اسکروڈرائیور گھونپ دیا

   

٭ کولکاتا میں ایک 30 سالہ شخص نے اپنی بیوی پر بتایا جاتا ہیکہ ایسیڈ پھینکا اور اس سے قبل اسے اسکروڈرائیور گھونپ دیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو اس کے بیٹے کے اسکول کے باہر پیش آیا۔ پولیس اسے گرفتار کرچکی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وہ عورت اپنے بیٹے کو ٹفن بریک کے دوران لنچ دینے کیلئے اسکول گئی تھی۔ اسے تیزی سے ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔