کورونا وائرس سے احتیاط کیلئے شعور بیداری مہم چلانے پر زور
نئی دہلی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر پارلیمانی اُمور پرہلاد جوشی نے اُن 38 ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی جو ڈاکٹر ہیں اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقوں میں کورونا وائرس وباء کے بارے میں عوامی شعور بیدار کریں۔ ارکان پارلیمنٹ میں دونوں ایوان سے تعلق رکھنے والے مختلف جماعتوں کے قائدین شامل ہیں۔ جوشی نے ان ارکان پارلیمنٹ سے کہاکہ اس موذی وباء سے نمٹنے شعور بیداری کے لئے تعاون کریں اور وزیراعظم کی طرف سے جمعرات کو دیئے گئے پیغام کو عام کریں۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، سابق مرکزی وزیر صحت، سابق معتمد صحت، مملکتی وزیر صحت اور انڈین کونسل آف انڈین میڈیکل ریسرچ کے سربراہ بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔