نئی دہلی : عالمی وباء کو ملحوظ رکھتے ہوئے سی بی ایس سی نے اپنے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو 2 شفٹ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نے آج سی بی ایس سی امتحانات کی تواریخ کا اعلان کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ مارننگ شفٹ میں جو اسٹاف کام کرے گا اُسے دوپہر کی شفٹ میں ذمہ داری تفویض نہیں کی جائے گی۔ یہ امتحانات 11 جون تک چلیں گے۔ ایس بھردواج سی بی ایس سی کنٹرولر آف اگزامنیشن نے کہاکہ جماعت 12 کے امتحانات 2 شفٹ میں ہوں گے تاکہ امتحانات کے دنوں کی تعداد گھٹائی جاسکے۔